صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، آصف علی زرداری

عمران خان کھڈے لائن لگ گئے؟ نہیں لگ سکتا، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔

لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ انشا اللّٰہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔

 


متعلقہ خبریں