پری مون سون بارشیں جون کے دوسرے ہفتے شروع ہوجائینگی، محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات  نے کہا ہے کہ  جون کے دوسرے ہفتے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ مئی جون پری مون سون کا موسم ہے۔

13 جون کے بعد پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، آج بھی بالائی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

جون، جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی

سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں جبکہ شمالی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات  کا کہنا تھا کہ سائیکلون سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جون میں بارشیں اور ژالہ باری، آم کی فصلوں کو شدید نقصان

دوسری جانب آج لاہور کے  مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، متعدد لیسکو فیڈرز پر بجلی معطل ہوگئی۔

بارش اور تیز آندھی کے باعث 150 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ، لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ  لیسکو اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں