محمد رضوان کی نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل

Rizwan رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھ کر ایک بار پھر اپنے مداحوں کو گرویدہ کر دیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے لیے نیویارک میں موجود محمد رضوان اور بابر اعظم نے اس دوران سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں بھی اپلوڈ کر رہے ہیں۔

ایسے میں محمد رضوان کی نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا تھا۔


متعلقہ خبریں