حکومت نے ایک سال میں 14 ہزار 9 سو ارب روپے کا ریکارڈ قرض لیا

اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت نے ایک سال کے دوران 14 ہزار 9 سو ارب روپے کے قرضے لے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، ان اعدادو شمار کی رُو سے اپریل 2022 میں ملک پر مجموعی قرض کا حجم 43705 ارب روپے تھا جو اپریل 2023 میں غیرمعمولی طور پر بڑھ کر 58599 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ان اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال کے عرصے میں 14 ہزار 9 سو ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا جو کہ یومیہ 41 ارب روپے بنتا ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہو گئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

حکومت نے ایک سال میں مجموعی ملکی قرض کا 34 فیصد قرضہ حاصل کیا، اپریل 2023 کے مہینے میں 1476 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا گیا، اپریل میں بیرونی قرضے نہ ملنے کی وجہ سے 99 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے حاصل کئے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم 7259 ارب روپے بڑھ کر 22050 ارب روپے ہوگیا ہے، یعنی ایک سال کے دوران قرضوں کا حجم 49 فیصد بڑھا۔

اسی طرح ایک سال کی مدت میں اندرونی قرض 34 فیصد بڑھا جو 7635 ارب روپے بڑھ کر36549 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں