پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ

پٹرولیم مصنوعات

آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے ملک کے کئی علاقوں اور ہوائی اڈوں کو تیل سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے کی بندش پر آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کل سے سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے کی بندش تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے گلگت بلتستان، جموں کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی۔

ایسوسی ایشن آئل ٹینکر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے، روڈ کا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں