پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال آپ اور پی ٹی آئی کیسے ہیں؟ پر ان کا کہنا تھا کہ میں اور پی ٹی آئی دونوں خیریت سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کسی پریس کانفرنس کا علم نہیں،پی ٹی آئی کی سیاسی حالات میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی۔