مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان


وفاقی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز، مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب ، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔

حکومت نے بجٹ سے پہلے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں

درآمدی لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائپرز اور پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے درآمدی میک اپ، بیگز، جوتے اور جیولری پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد عائد ہوگا، مردوں کے درآمدی کپڑے اور جوتے سمیت درآمدی اشیاء پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

بجٹ میں نان فائلرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

کھانے پینے کی اشیاء چاکلیٹ اور درآمدی ٹافیوں پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی بجٹ 9 جون بروز جمعہ کو پیش ہوگا۔


متعلقہ خبریں