حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا


قومی کرکٹر حسن علی کی جانب سے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باؤلر حسن علی کی طرف سے سرفراز احمد کی کالے رنگ کے کوٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی۔ حسن علی نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان ہیں۔

ورلڈکپ میں سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی واضح نہیں، مکی آرتھر

حسن علی کی اس ٹویٹ کے نیچے ٹوئٹر صارفین نے بھی تصویر کو خوب پسند کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘سلمان خان فلمی ہیرو ہیں جبکہ سرفراز احمد حقیقی ہیرو ہیں’۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘مجے 2017 کی چیمپیئنرز ٹرافی یاد آگئی جب حسن علی اور سرفراز احمد ساتھ کھیلا کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں