پرویزالہٰی کی جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد


پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، محفوظ فیصلہ سنادیاگیا۔

عدالت نے چودھری پرویزالہٰی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعامستردکردی۔عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان چودھری اقبال کو رہا کر دیا گیا

دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الہٰی کو کچھ دیربعد جیل منتقل کرے گی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کیس میں آج کے دیئے گئے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات

یہ فیصلہ بھی دیگر فیصلوں کی طرح حقائق کے برعکس ہے، پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن اور ناجائز بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔

اینٹی کرپشن نے آج کے کیس میں عدالت کو ٹھوس ثبوت فراہم کئے تھے،آج کے عدالتی فیصلے میں بہت سے سقم ہیں۔


متعلقہ خبریں