آئی سی سی فنانشل ماڈل،پاکستان کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی سوال اٹھا دیا


آئی سی سی کے نئے فنانشل ماڈل پر پاکستان کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈرز نے بھی بھی سوال اٹھا دیا ہے۔

نئے فنانشل ماڈل کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50 فیصد رقم ملے گی جو کہ 231 ملین ڈالربنتی ہے۔

انگلینڈ کو دوسرے نمبر پر 6.89 فیصد کے حساب سے 41.33 ملین ڈالرملیں گے جبکہ آسٹریلیا کے حصے میں 6.25 فیصد شیئرآئیں گے جو کہ 37.53 ملین ڈالربنتے ہیں۔

پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75 فیصد دیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ 2014ء میں بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کربگ تھری کا فارمولہ بنایا تھا جوناکام رہا۔

بگ تھری منصوبے کامقصد زیادہ سے زیادہ کمائی حاصل کرنا تھا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ اکیلا ہی حکمرانی کا خواہاں ہے۔

آئی سی سی کی کمائی میں بھارت کے بڑے حصے پر پاکستان بھی میٹنگ میں آواز اٹھانے پر غور کر رہا ہے دوسری جانب بگ تھری کے بگ ون بننے پر انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز بھی حیران ہیں۔


متعلقہ خبریں