اسرائیل کی پھر ایران کو دھمکی


یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اسرائیل کو جو کچھ بھی کرنا پڑا کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی ایک ویڈیو میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ اس ایجنسی نے ایران کے جوہری مقام کے حوالے سے تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی برادری کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا

اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایجنسی ایرانی سیاسی دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کی جانب سے ایرانی “مریوان” جوہری مقام کے معاملے کو حل کرنے کا اعلان انتہائی تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں