پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے بری کردیا

انہیں گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا ہے، اس سے قبل لاہور کی ضلع کچہری میں چودھری پرویز الہٰی کو عدالت نے مقدمے سے بری الذمہ قرار دیا تھا۔

عدالت نے جاری کردہ حکمنامے میں کہا تھا کہ پرویز الہٰی کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔

پرویز الہی کا کیس پی ٹی آئی سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں، رانا ثناء اللہ

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز لاہور سے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا، جنہیں عدالت میں آج پیش کیا گیا۔

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات

چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت میں کہا تھا کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا۔ انہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دور میں کسی کے خلاف بھی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں