پرویز الہی کا کیس پی ٹی آئی سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں، رانا ثناء اللہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہی کا کیس صرف پی ٹی آئی سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی گرفتاری سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے ٹھیکوں میں 10 فیصد کا کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کے اربوں روپے بے رحم طریقے سے کمائے۔

پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی گرفتار، شیشہ توڑ کر گاڑی سے نکالا گیا

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دور میں کافی کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بھی بڑے دھڑلے سے کیا۔ جہازکےذریعے مونس الہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہی کو اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے ظہور الہی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد آج پرویز الہی کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن کی طرف سے پرویز الہی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔


متعلقہ خبریں