فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ آن لائن شاپنگ کررہے ہیں انہیں روکا جائے،آن لائن شاپنگ کرنے والوں پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام آگے بڑھے،آئی ایم ایف سے پیسےملنے پر خطرہ ٹل جائے گا،اگر آئی ایم ایف معطل ہوجاتا تو حکومت بیک اپ کیلئے چین کے پاس جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا جو ڈیفالٹ کرچکا،وہ بھی 295 پر کھڑا ہے،زرمبادلہ بڑھنے سے ہی ڈالر کی قیمت نیچے آئے گی۔