پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلی بھی مذمت کر چکا ہوں، اللہ کرے دوبارہ ایسا نہ ہو۔ اس وقت سیاسی ماحول بہت خراب ہے میرا چلنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت پارٹی کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک کے پاس صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا عہدہ تھا۔


متعلقہ خبریں