جون، جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی

بارش (rain)

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر ان تین ماہ کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس سیزن کے اختام پر بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارشوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کے عمل میں تیزی آسکتی ہے جس کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتاہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ اس سیزن میں بارشیں کم ہونے اور درجہ حرارت زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ زرعی زمین میں نمی میں بھی کمی آسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں