گرفتار بھی کر لیں،پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، مونس الہیٰ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہیٰ نے اپنے والد اور صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدمےمیں گرفتار کیا ہے،جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے کہا تھا گرفتاربھی کرلیں،پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،3دن پہلے والد اور والدہ نے پھر یہی بات دہرائی تھی۔

پرویز الہیٰ کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی افواہیں، مونس الہیٰ نے وضاحت کر دی

وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عامر میر کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا ہے، وہ اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے۔


متعلقہ خبریں