یاد گار شہدا کو نقصان پہنچانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کو بدنام کرنے کی سازش نہ کی جائے۔

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات

انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کیخلاف بات کی جا رہی ہے، اداروں پر گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا اداروں کیخلاف بات کرنے والا شخص لوگوں کو تشدد پر اکساتا ہے۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا یاد گار شہدا کو نقصان پہنچانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ملک سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں