پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی


ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو تک کی کمی کردی گئی، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 197 روپے مقرر کردی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 438 روپے کمی کردی گئی۔

پیٹرول 8،ڈیزل 5 روپے لیٹر سستا،

اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 2 ہزار 322 اور کمرشل سلنڈر 8 ہزار 933 روپے میں فروخت ہوگا۔


متعلقہ خبریں