قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے امکانات ہیں، بھارتی میڈیا


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا رواں سال ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جے شاہ کی موجودگی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جے شاہ کی طرف سے پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر پاکستان رواں سال ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گا۔

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ، نجم سیٹھی کے سوالات پر آئی سی سی کے دونوں بڑے عہدیدار لاجواب

بھارتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیا کپ میں شریک دیگر ممالک ٹورنامنٹ سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ پاکستان کو اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران آگاہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق پہلے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرانے کا کہا گیا تھا۔ بعد ازاں پی سی بی نے مؤقف میں نرمی اختیار کرتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا۔

ایشیا کپ کا میزبان کون؟ یو اے ای حکام بھی سرگرم ہو گئے

ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے 4 میچز پاکستان میں جبکہ بقیہ پاکستان سے باہر کرانے کی تجویز دی گئی تھی جس کی بھارتی کرکٹ بورڈ نے مخالفت کردی تھی۔


متعلقہ خبریں