مری، گلیات اور گردونواح میں بارش،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات

rain report

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے ملتان،ہری پور میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، بارش سے کوہاٹ کا موسم بھی خوشگوار ہو گیاہے،میرپور اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارکھان، موسٰی خیل، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بھکر،میانوالی، ڈی جی خان سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور میں بھی بارش کاامکان ہے۔

قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، جہلم،اٹک، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات،سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی اور گر دو نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان،جنوبی پنجاب میں بارش کا سلسلہ 2دن تک جاری رہے گا،بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا اسپیل 2دن رہے گا،آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں