سونم باجوہ نے بالی ووڈ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی


بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے بالی ووڈ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بالی وڈ فلم آفر کی گئی جس میں ’نازیبا مناظر‘ تھے تو انہوں نے اس فلم کو کرنے انکار کردیا کیوں کہ اداکارہ کو اپنے پنجابی ناظرین کی فکر تھی کہ ان کا ردعمل کیسا ہوگا۔

معروف بھارتی اداکارہ کا پاکستان آنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ اُن کے خیال میں ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے اداکارہ کی فیملی اور ان مداحوں کو مایوسی ہوگی جو ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب پنجابی فلم کے ناظرین کا ذائقہ بھی تبدیل ہورہا ہے اور یہاں فلموں میں مختلف تجربات کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں