بابر اور رضوان سمیت کئی قومی کرکٹر رواں برس حج ادا کریں گے


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جلد ہی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم والدہ کے ہمراہ اگلے ماہ جون کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے بابر اعظم کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد ، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی رواں سال حج کریں گے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں بابر اعظم، حارث رؤف اور افتخار احمد عمرہ ادا کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں