سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا


سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹس 2023 قانون بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قانون سازی پر دستخط کردیے گئے۔ اٹارنی جنرل نے صدر سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔

سینیٹ میں سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈرز پر نظر ثانی بل منظور

قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اپیل دائر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا بل منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے 2 ماہ کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکے گی۔

اسی کے ساتھ ساتھ پرانے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 30 دن کے اندر اندر دائر کی جاسکیں گی۔


متعلقہ خبریں