مسلسل بارش، آئی پی ایل کا فائنل کل کھیلا جائیگا


احمد آباد میں مسلسل بارش کے باعث آج آئی پی ایل 2023 کا فائنل میچ نہ کھیلا جاسکا۔

دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چار بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا فائنل بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے یعنی کل کھیلا جائے گا۔

احمد آباد میں آج شام مسلسل بارش ہوتی رہی ، فائنل میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ بارش نہ رکنے کی وجہ سے اب آئی پی ایل کا فائنل ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا ہے ، جو کہ کل ہوگا۔


متعلقہ خبریں