تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، اسد قیصر


پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹٰی کے رکن اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائیٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے، ہم ملک میں اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہوں اور بے گناہوں کو سزا نہ دی جائے۔


متعلقہ خبریں