گرفتار یا نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کرینگے، عمران خان

میں اور بشریٰ بیگم کل اسلام آباد جائیں گے، خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو شاہ محمود قریشی اورپرویز خٹک جیسے سینئر معاملات دیکھیں گے ۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے۔

2 بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے، ریحام خان

مراد سعید مستقبل کالیڈر ہے۔فوج سے کوئی لڑائی نہیں، یہ فوج میری ہے ،جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے، آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔

گرفتار کارکنوں کی رہائیوں کیلئے آج بھی وکلا کی میٹنگ بلائی ہے ،موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،ملکی مسائل کا واحدحل انتخابات ہیں۔

جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں،پارٹی کیلئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ پر ان کا حق ہے۔

پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد فواد چودھری کا جہانگیر ترین سے رابطہ

الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی ،انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار ،نااہل کرنے اور جان سے مارنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے ۔

آج بھی ریفرنڈم کروا کے دیکھ لیں رزلٹ سامنے آجائے گا،اس پر حلف دیتا ہوں کہ تشدد اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے کبھی نہیں کہا۔

اگر مجھے گولیاں لگنے پر توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تو اب کیسے ممکن تھا ،سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا ،جب ہم عوامی طور پر جیت رہے ہیں تو ہم کیوں توڑ پھوڑ کی طرف جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں