ملیکہ بخاری نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی  کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تا کہ اڈیالہ جیل میں 16 روز گزارنے کے بعد پاکستان کے عوام سے مخاطب ہوں،9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

ملیکہ بخاری کو آج سینڑل جیل اڈیالہ سے رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد آ گئیں۔

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری کو فوراً رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار


متعلقہ خبریں