اسد عمر کا پاکستان تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ،پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کےواقعات میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے،9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

فواد چوہدری کاپی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے 2 اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف

چاہتےہیں 9مئی کے روز ہونے والے واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،9مئی کے واقعات کی ہم سب مذمت کرچکے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ مجھ سے زیادہ پاکستان کو فوج کی ضرورت ہے،عمران خان نےکہاکہ طاقتور فوج نہ ہو تو حالات شام اور عراق جیسے ہوجائیں۔

چاہتےہیں بےگناہ لوگوں کو جلد سے جلد رہاکیاجائے،پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈر میں خرابی نظر آ رہی ہے ، مجھےفوج سے تعلق پر فخر ہے۔
9مئی کے واقعات کی صاف وشفاف تحقیقات ہونے چاہییں،75سال میں ایسے خطرناک حالات پیدا نہیں ہوئے جو آج ہیں۔

سابق ایم پی اے نادیہ شاہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

چیف جسٹس بار بار کہہ رہےہیں سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں ، پاکستان کی عدلیہ تقسیم کاشکار ہے،دوست ممالک بھی پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں۔

مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا سیاسی جماعتوں کا کام ہے، 9مئی کے واقعات کے بعد پارٹی کی قیادت کرنا ممکن نہیں ،میرے اوپر کوئی دباو نہیں ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں