فواد چودھری کی عمران خان سے راہیں جدا، سیاست چھوڑنے کا اعلان

Fawad Ch

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ  میرے پہلے بیان میں جہاں میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی اسی تناظر میں  سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے اس لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ،پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کےواقعات میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے،9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

فواد چوہدری کاپی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے 2 اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف

چاہتےہیں 9مئی کے روز ہونے والے واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،9مئی کے واقعات کی ہم سب مذمت کرچکے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ مجھ سے زیادہ پاکستان کو فوج کی ضرورت ہے،عمران خان نےکہاکہ طاقتور فوج نہ ہو تو حالات شام اور عراق جیسے ہوجائیں۔

چاہتےہیں بےگناہ لوگوں کو جلد سے جلد رہاکیاجائے،پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈر میں خرابی نظر آ رہی ہے ، مجھےفوج سے تعلق پر فخر ہے۔


متعلقہ خبریں