سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید 190 ملین پاؤنڈز کیس کے ماسٹر مائنڈ ہیں، فیصل واوڈا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید 190 ملین پاؤنڈز کیس کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

پارٹی چھوڑنے والے پہلے صدر عارف علوی سے بات کرتے ہیں، فیصل واوڈا کا الزام

انہوں ںے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، اس حوالے سے مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے ہیں، نیب کو سب کچھ تحریری طورپر دیا ہے اور اس پر دستخط کیے ہیں، مجھے کوئی دستاویز دینے کی ضرورت نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب یہ معاملہ چلا تو اس وقت میں وفاقی وزیر تھا، کابینہ اجلاس میں ایک بند لفافہ دکھا کر جلدی جلدی نمٹا دیا گیا تو اسی وقت  میں نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر نیب کیس بنے گا، کابینہ میں جو بند لفافہ دکھایا گیا وہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، اس پر کہا کہ جب فیصلہ ہی کرانا تھا تو خود ہی کر لیتے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملے میں اہم کاروباری شخصیت کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا ہوں۔

مریم نواز کا جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کیس میں سب سے زیادہ کرپشن جس نے کی وہ فیض حمید ہیں، اس سارے معاملے کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں،  اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، شہزاد اکبر اور کچھ آدمیوں کو بھگانے میں بھی فیض حمید کا ہاتھ ہے، فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، ابھی میں ان کے پاکستان کے اثاثوں کی بات کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پرانے عمران خان نے جو سکھایا وہ فرض آج پورا کر دیا، اب تک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، میں کسی کے کہنے پر کچھ نہیں کہتا، آج پہلا قدم اٹھالیا ہے، ابھی میں پی ٹی آئی کے دیگر گھناؤنے جرائم کی بات نہیں کر رہا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا تو پارٹی سے نکالا گیا، جب پارٹی سے نکالا گیا تو پارٹی آسمان پر تھی، پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر کوئی فائدہ نہیں اس وقت تو پابندی لگانے سے زیادہ کام ہو گئے ہیں۔

عمران خان اور شہزاد اکبر قوم سے معافی مانگیں، وزیر داخلہ

پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر عارف علوی نے جو کام کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس مس انڈر سٹینڈنگ میں سب سے بڑا رول ایوان صدر اور عارف علوی کا ہے۔


متعلقہ خبریں