25 مئی کو ”یوم تکریم شہداپاکستان “منانےکا اعلان

asim munir

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف


آرمی چیف نے 25 مئی کو ”یوم تکریم شہداپاکستان “منانےکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات ہوئی ،آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کوفوجی اعزازات سے نوازا۔

سانحہ 9 مئی ، ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی،آرمی چیف

51افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)اور22افسران و جوانوں کوتمغہ بسالت سے نوازا گیا،2جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا،

تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیرنے کہا کہ بلاشبہ شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

آرمی تنصیبات پر مزید حملوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ،آرمی چیف

شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں،پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد کو اور اسکے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے ۔

ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے، ہر سپاہی اور افسر علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات سے بالاترفرائض کو مقدم رکھتا ہے۔

مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، فوجی تنصیبات اورشہدا کی یادگاروں پر حملے انتہائی افسوس ناک اور ناقابل برداشت ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں