بھارت میں ورلڈکپ جیت کر ہندوستان کو تھپڑ لگا کر واپس آئیں، شاہدآفریدی

shahid afridi

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیاکپ سے متعلق مسلسل موقف تبدیل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے انھیں اپنا موقف مسلسل نہیں بدلنا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کبھی کہتے ہیں ایشیاکپ یہاں ہونا چاہیے، کبھی کہتے ہیں ایشیائی ایونٹ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آرہی وہ ہر جگہ کیوں انٹرویو دے رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے مالک شخص کو ہونا چاہیے، بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے، اس ذمہ داری پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے لئے بھارت کے ٹیم نہ بھیجنے پر ورلڈکپ کیلیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نہ جانے کے بارے میں وہ کیوں کہہ رہے ہیں، اس کو تو مثبت انداز میں لینا چاہیے، انہیں چاہیے کھلاڑیوں اور کپتان سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر ہندوستان میں انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔


متعلقہ خبریں