اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں 22 سے 26 مئی تک بارش کی پیشن گوئی کی گی ہے، پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔
طوفانی بارشوں سے تباہی ، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 مئی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ کوئٹہ، ژوب، پشین، نوشکی، سبی، پنجگور، قلات اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ملک میں مغربی ہواؤں سے آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لہذا اس دوران سیاحوں کو چاہیے کہ وہ محتاط رہیں۔