عمران خان نےایک بار پھر گرفتاری کاخدشہ ظاہر کردیا


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےایک بار پھر گرفتاری کاخدشہ ظاہر کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم  نے کہا کہ 80فیصد امکانات ہیں 23مئی کو اسلام آباد میں مجھے گرفتار کرلیاجائےگا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

ہماری پوری قیادت اس وقت جیل میں ہے،پولیس نے زمان پارک کے اطراف تمام سڑکیں بند کردی ہیں،حکومت کہہ رہی ہے میرے گھر میں40دہشتگرد چھپے ہوئےہیں،وہ کہاں ہیں؟میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا تو اس وقت یہ توڑ پھوڑ کیوں نہیں کی گئی؟

تحریک انصاف کے پاس 2بڑے صوبوں میں حکومت تھی،جلد انتخابات ہوں اس لیے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کیں،حکومت نے الیکشن کرانے سے انکار کردیا۔

عثمان ترکئی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان

انتخابات جلد کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے90روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا، عدالت نے14مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیامگر حکومت نے انکار کیا۔

حکومت نے سپریم کورٹ کے 90روز کے اندر انتخابات کرانے کے احکامات نظرانداز کیے،پاکستان میں قانون کی کوئی بالادستی نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں