زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی تنزلی


دنیا بھر میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی 3 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان 108 ویں نمبر پر آگیا۔

جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ریاضی اور شماریات کے شعبے کے زیر اہتمام ‘ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس’ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے حال ہی میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں فِن لینڈ سب سے زیادہ خوش رہنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔

مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان سری لنکا سے بھی آگے

زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں ڈینمارک دوسرے، آئیس لینڈ تیسرے جبکہ اسرائیل کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچویں نمبر پر نیدرلینڈز، چھٹے نمبر پر سویڈن اور نوروے کو ساتواں نمبر دیا گیا ہے۔

ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش دونوں سے بہتر پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارت کا 126 ویں جبکہ بنگلہ دیش 118ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کو فہرست میں 108ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے ممالک کی فہرست جاری

خیال رہے کہ 2021 میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان کو دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست کے مطابق دنیا میں افغانستان، سیرا لیون، بوٹسوانا، زمبابوے، کانگو اور بوٹسوانا کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔


متعلقہ خبریں