سانحہ 9 مئی ، ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی،آرمی چیف


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے جناح ہائوس لاہورکا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی،آرمی چیف نے مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی تنصیبات پر مزید حملوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ،آرمی چیف

آرمی چیف کو 9 مئی(یوم سیاہ ) کے واقعات پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سا نحے میں ملوث منصوبہ سازوں ،اکسانے والوں کیخلاف قانونی عمل شروع ہو چکا ہے۔

قانونی عمل پاکستان آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے،دشمن جعلی خبروں ،پروپیگنڈے سے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان کی طاقت اس کے عوام ہیں ،عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنا ریاست کیخلاف اقدام ہے،ایسے اقدامات کسی صورت میں قابل برداشت نہیں۔

کسی بھی حالات میں ایسی کوششیں ناقابل برداشت اور ناقابل معا فی ہیں،قوم کی حمایت سے دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

آرمی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمات درج کرنے کا آٖغاز

علاو ہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سروسز اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے 9مئی کو زخمی ہونے والے ڈی آئی جی کی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف کا قربان لائنز کا بھی دورہ،پولیس حکام سے ملاقات کی ،آرمی چیف نے شرپسندوں کیخلاف پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پرآرمی چیف نے قانون نافذکرنے والے اداروں کی استعدادار بڑھانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں