تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پرویز خٹک

سعودی عرب، پاکستان کا پر اعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے، وزیردفاع

فائل فوٹو


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق افواہوں کو غلط قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پی ٹی آئی کو کون کالعدم قرار دے گا؟ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پر پابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرے گی۔


متعلقہ خبریں