وزیر اعظم اہم ملک کے صدر سے ملاقات، منصوبوں کا افتتاح کریں گے


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج اہم ملاقات کریں گے جبکہ ایران سے بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان آج بلوچستان کے علاقے پشین میں ملاقات ہو گی جبکہ شہباز شریف مشترکہ طور پر ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔

شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریدکے میں 4 شیر پنجرے سے نکل گئے، علاقے میں خوف و ہراس

ذرائع کے مطابق ایران اور پاکستان کی سرحد پر 3 نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ 2 منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں