سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست خواجہ حارث، انتظار پنجوتہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں۔ نیب کی طرف سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔
نیب نے بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ لی
خیال رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 17 مئی تک کسی بھی مقدمے سے گرفتاری سے روک دیا تھا۔ تین رکنی خصوصی بینچ نے القادر ٹرسٹ میں دو ہفتوں کیلئے ضمانت منظور کی تھی۔