وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9مئی کو ملک میں فتنہ برپا کیا گیا،9سے12مئی تک ملکی املاک پر حملے کیے گئے۔
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتے رہے ہیں کہ یہ شخص سیاسی لیڈر نہیں ہے،اس شخص کاکام ملک میں فساد اور انارکی پھیلانا ہے۔
عمران خان کی پہلی رات کیسے گزری ؟ تہلکہ خیز انکشاف
یہ احتجاج کسی سیاسی کارکنوں کانہیں تھا،سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملے کرنا پاکستانی کلچر نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کبھی ایک دوسرے کے گھروں پر حملے نہیں کیے۔
مخالفین کے گھروں پر حملے کا کلچر تحریک انصاف نے شروع کیا،تحریک انصاف کے لوگوں نے پہلے لوٹ مار شروع کی پھر آگ لگائی،اسکولوں،ایمبولینسز اور ریڈیوپاکستان کی عمارت کو جلایا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے ملک میں مارشل لا سےمتعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دےدیا
عمران خان کو بتانا چاہتےہیں کہ آپ کے گھر بھی ادھر ہی قائم ہیں،اسلام آباد میں میں 9مئی کو 600سے 700 لوگ مظاہرے میں شریک ہوئے۔
پنجاب میں 221مقامات پر 9مئی کو احتجاج کیا گیا،خیبرپختونخوا میں 9مئی کو 126مقامات پر احتجاج کیا گیا،خیبرپختونخوا میں 19ہزار سے 22ہزارلوگوں نے مظاہرے کیے۔11مئی کو خیبرپختونخوا میں 39مقامات پر مظاہرے ہوئے۔
عمران خان ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ کررہا تھا،جن لوگوں نے حملے کیے ان کے گھر یہاں نہیں ہیں ؟عمران خان سے پوچھنا ہے یہ کونسی سیاست ہے۔
عمران خان نےکارکنا ن سے پرامن رہنے کی اپیل کردی
عمران خان نے قوم کے 60ارب روپے لوٹے جس کے دستاویزاتی ثبوت موجود ہیں ، یہ باقاعدہ کہتا رہا اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو اس طرح ردعمل کرنا ہے ۔
حساس بلڈنگ کو نذر آتش کر دیا گیا ، قومی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچایاگیا، بینکوں کو لوٹا گیا اور جانوروں کو بھی جلا دیا گیا ،تمام پرتشدد واقعات کے مجرم کے عدالت میں پہنچنے پر ویلکم کیا جاتا ہے۔
ہم کہتے تھے یہ فتنہ ہے اور قوم کو اس فتنے کا پتہ ہونا چاہیے ، قوم کو اس فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے ، قوم کو اس فتنہ کا ادراک ہونا چاہیے ۔
شرپسندوں کامحاسبہ کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔