بیان اعتراف ہے، جو ہوا عمران خان کے کہنے پر ہوا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان اعتراف ہے کہ جو ہوا ان کے کہنے پر ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آرمی چیف سے متعلق الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کا بیان پاک فوج کے خلاف اس کی گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیان 9 مئی کے المناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ کا اعتراف جرم ہے اور یہی ذہنیت ہے جس نے محب وطن آرمی افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج نے ملک میں مارشل لا سےمتعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دےدیا

شہباز شریف نے کہا کہ سائفر اور بیرونی سازش کی جھوٹی کہانیاں گھڑی گئیں جبکہ یہ ملک دشمن اور دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کے اصل عزائم کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیان اعتراف ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ عمران نیازی کے کہنے پر ہوا، پوری قوم مسلح افواج اور آرمی چیف کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں