عمران خان کو عدالت کے باہر سے حفاظتی تحویل میں لیا جا سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالت کے باہر سے حفاظتی تحویل میں لیا جا سکتا ہے۔

مجھے باہر نکالیں جو کچھ ہو رہاہے ختم ہو جائے گا، عمران خان

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ان کو کسی جتھے یا ہجوم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ہے، حفاظت کے ساتھ زمان پارک تک پہنچائیں گے۔

عدلیہ کے رویے کیخلاف احتجاج ہو گا، اسلام آباد پہنچیں، پیر کو دھرنا دیں گے، فضل الرحمان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے استفسار کیا اگر عمران خان کو ہجوم کے حوالے کردیتے ہیں اور کچھ ہوجائے تو ذمہ دار کون ہو گا؟ کسٹڈی سے مراد ہم عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد پولیس پرفائرنگ کی اطلاعات

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے واضح طور پر کہا ہم کوئی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

ایمرجنسی نہیں لگا رہے، آرٹیکل 245 کافی ہے، ججز کو بلائیں گے، خواجہ آصف

رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا امید کرتے ہیں مولانا فضل الرحمان انتظامیہ سے اجازت لیں گے، اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو بھی اجازت دی تھی۔


متعلقہ خبریں