چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے باہر نکالیں جو کچھ ہو رہاہے ختم ہو جائے گا۔
عمران خان کی پہلی رات کیسے گزری ؟ تہلکہ خیز انکشاف
ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اچانک لائٹ چلی گئی ہے،جتنی دیر مجھے ادھر رکھیں گے معاملات بڑھتے جائیں گے ۔
میرے یہاں سےنکلنے کے بعد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ،سب کو خبردار کررہاہوں کہ ملک کو سری لنکا نہ بنائیں،اگر ملک سری لنکا بن گیا تو کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔
ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ
ذرائع کے مطابق عمران خان تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں موجود ہیں،دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق جی 11 اور جی 13 کے علاقوں میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں ۔
سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ، کچھ لوگوں کے پاس پٹرول بم بھی دیکھے گئے ہیں ، صورتحال کو مانیٹرکیا جارہا ہے ۔