اسلام آباد: حکومتی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے رویے کیخلاف احتجاج ہو گا اور دھرنا دیا جائے گا۔
عدالتی حکم نامہ ملنے تک عدالت میں ہی رہوں گا، عمران خان
انہوں نے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ پیر کو اسلام آباد پہنچیں، سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور احتجاج ہو گا۔
امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ
مجرم کو سزا دینے کے بجائے تحفظ دیا جارہا ہے، عدالت کی جانب سے غبن کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
انہوں نے کہا حکم دیا جا رہا ہےکہ عمران خان کو کسی کیس میں گرفتارنہ کیا جائے، جرم کے خاتمے کے بجائے مجرم کو تحفظ دیا جا رہا ہے، کہا گیا 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران خان کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عمران خان کو تحفظ دینے کے لیے عدلیہ آہنی دیوار بن گئی ہے، وزیراعظم
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا یہ رعایت تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو بھی نہیں ملی، عمران خان کیلئے ملک کا آئین داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔