وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ کسی کوقانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس اورعسکری تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کوگرفت میں لایاجائے گا،ایجنڈا بنایاگیاتھاعمران خان 10سال جمہوری لبادے میں آمر رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تحفظ دینے کے لیے عدلیہ آہنی دیوار بن گئی ہے،گزشتہ روز چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی۔
عمران خان کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
کیاکبھی ایساہوا کہ ملزم عدالت میں آئے اورجج کہے آ پ سے مل کرخوشی ہوئی؟وزیراعظم نے کہا کہ مریم نوازکو بھی بلا کرکہتے کہ مل کر اچھا لگا۔
پونا گھنٹہ نوازشریف کی اہلیہ کے انتقال کی خبر نہیں دی گئی، جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھجوایا گیا،ہمارے ساتھ جو عمران خان دور میں کیا گیا، کیا کسی عدالت نے نوٹس لیا؟
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ہیں دہرے معیارجس نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے،16دسمبر 1971کے بعد 9مئی کادن المناک تھا۔