مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران  خان نے کہا ہے کہ انہیں پھر سے گرفتارکیاجائےگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں  پیشی کے موقع پر میڈیا  سے غیر  رسمی گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈیل کی اطلاعات ہیں  جس پر عمران خان نے کوئی جواب نہ دیا۔

ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوگئے؟ اس پرعمران خان نےمسکراتے ہوئے ہونٹوں  پرانگلی رکھی اورخاموش ہونےکااشارہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی،لاہور میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا،میں تمام کیسزمیں ضمانتوں پرتھا،نیب کا دوران حراست میرے ساتھ رویہ اچھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ملک ہے میری فوج ہے،میں کسی صورت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا،ملک میں آئین وقانون کی بالادستی چاہتا ہوں،جن کی جانیں گئیں وہ ہمارے لوگ ہیں۔
عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا میں کیسے روک سکتا تھا،میں نے پہلے بتایا تھا ری ایکشن آئے گا،جب مجھے گرفتار کرلیاگیا تو میں کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہوں؟

میں نے سپریم کورٹ میں کہا جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا،ملک اورعوام ہماری ہیں،میں ہائیکورٹ میں تھا مجھے مارا گیا،رینجرز نے مجھے گرفتار کیا،میں نے کہا یہ میرا ملک ہے میرے لوگ ہیں پرامن رہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیاتو مزاحمت نہیں کروں گا،مجھے سرپرڈھنڈا مار کراغوا کیا گیا،پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں،ایسے پکڑکرگرفتار کیا گیا جیسے دہشتگرد ہوں۔ اب تک 5 ہزارسے زائد لوگوں کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں