عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی خصوصی گفتگو


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد نہیں کر رہے۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے آج القادر ٹرسٹ کیس میں عبوری ضمانت فائل کریں گے،تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں بھی ضمانت فائل کی جائے گی۔

عمران خان کو آج عدالتی مہمان نہ بنایا جاتا تو گرفتار ہوتے، دوبارہ گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت بھی دائر کی جائے گی،آج عمران خان کا بائیو میٹرک ہو گا جہاں سے سلسلہ رکا وہیں سے شروع ہو گا۔

وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا ریمانڈ اور توشہ خانہ فرد جرم کی کارروائی غیر قانونی ہوچکی ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے سنگل اور اس کے بعد 2 رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوں گے۔


متعلقہ خبریں