اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خوش قسمت ہیں، آپ سے بدتر دوسرے رہنماؤں کے ساتھ ہوا۔
عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہا کرنے کا حکم
جسٹس اطہر من اللہ نے یہ بات دوران سماعت اپنے ریمارکس میں کہی جب کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے روسٹرم پہ آکر کہا مجھ پر سو سے زائد مقدمات بنائے گئے، میں نے ان کو کہا کہ مجھے وارنٹ دکھائیں۔
عمران خان نے دوران سماعت عدالت عظمیٰ سے کہا ایک پارٹی جو الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار کیوں چاہے گی؟ انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا مجھ پر دہشت گردی سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے اس پر کہا آپ ایسا نہ کہیں، میڈیا موجود ہے ، احتیاط سے بات کریں۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس پر کہا یہاں میڈیا موجود ہے پیغام دینا چاہتا ہوں، میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی۔