اسلام آباد: لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے متختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے گشت کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
لاہور میں پاک فوج کے دستے ٹرکوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی اور جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔
پشاور میں پاک فوج، پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں نے صدر کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں سوار ہو کر مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
راولپنڈی کینٹ میں جی ایچ کیو کے قریب بھی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے گشت کر رہے ہیں۔
جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی
واضح رہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست سول حکومت کی جانب سے کی گئی تھی۔